Wednesday, March 19, 2014

By Muhammad Saad : بائیکاٹ

کیپٹن کننگھم بائیکاٹ آئرلینڈ کا بادشاہ تھااور ایک بہت بڑے جاگیردار کے ہاں ملازم تھا۔جاگیر کی جو دکانیں اور مکان تھے۔ان کی دیکھ بھال اور کرائے کی وصولی بائیکاٹ ہی کیا کرتا تھا۔وہ کرائے داروں اورمزارعین کو بہت تنگ کیا کرتا تھااور جاگیردار کو بتائے بغیر کرائے میں اضافہ کردیتا تھا۔1880کا واقعہ ہے کہ اس کے ظلم و ستم سے تنگ آکر کرایہ داروں نے اس کے خلاف ایک محاذ بنالیا۔آخرکار کرایہ داروں اور مزارعین نے جاگیردار کے گھر پر جا کر ہنگامہ کردیا اور گھر پر پتھراو بھی کیا۔اس کے بعد ان سب نے بائیکاٹ پر حملہ بھی کیامگر وہ بھاگ نکلا اور پھر وہ کبھی واپس نہیں آیا۔
انگلستان کے اس وقت کے ایک اخبار \'\'دی السٹر ٹیڈلنڈن نیوز\'\'نے \'\'بائیکاٹ کرنا\'\'اپنے اداریئے میں اصطلاح کے طور پر استعمال کیا۔اس کے بعد بائیکاٹ کا لفظ عام استعمال ہونے لگا۔اس طرح یہ لفظ بائیکاٹ (BOYCOTT)انگریزی لغت میں بھی شامل ہوگیا،جس کے معنی مجبور کرنا،مقاطعہ کرنا ،ترک کرنااور سماجی وتجارتی روابط کا مقاطعہ کرنا یا حقہ پانی بند کرنا وغیرہ بیان کئے گئے ہیں۔

No comments:

Post a Comment