Monday, February 17, 2014

بچوں کی کئی قسمیں


چھونا مونا ،کوچی کوچی، گونگلو شبالو ........

بچوں کی کئی قسمیں ہوتی ہیں ، آئیے آپ کو ان بچوں کا تھوڑا سا تعارف کرواتے ہیں

چاکلیٹی بچے 1
یہہ بچے بڑے ہی پیارے ہوتے ہیں ، ان کو دیکھ کر نہ صرف بہت پیار آتا ہے بلکہ بندہ سوچتا ہے یہ اتنا پیارا ہے تو اس کی ممی کتنی پیاری ہو گی لیکن اکثر نکمی ہی نکلتی ہے، یہ بچھے بڑے ہو کر صرف جی جی کرتے ہیں

2:- چھونو مونو

یہ بڑے شرارتی بچے ہوتے ہیں، بچپن سے ہی فلرٹ کرنے کا شوق رکھتے ہیں ، لڑکیوں کے پاس بڑے آرام سے چلے جاتے ہیں ، مردوں سے دور ہی رہتے ہیں ، اسی لئے ان کو ممی بوائے بھی کہا جاتا ہے ، لڑکیوں کے قریب رہ رہ کر یہ بھی تھوڑے نٹ کھٹ ہو جاتے ہیں

3:- کوچی کوچی

یہ بڑے سمجھدار بچے ہوتے ہیں ، اپنے کام سے کام رکھتے ہیں ، نیپی میں "su su " کرکے روتے بھی نہیں ، ان کو مٹی کھانے کا شوق ہوتا ہے ، ایسے بچوں کی مائیں اکثر موبائل کے ساتھ ہی لگی رہتی ہیں ، ایسے بچے بڑے ہوکر اپنی امی پر ہی جاتے ہیں ، ساری رات موبائل پر جانو جانو لگے رہتے ہیں

4:- گونگلو شبالو

یہ بچے انتہا درجے کے شرارتی ہوتے ہیں ، تھوڑے موٹے ہوتے ہیں ، ان بیچاروں کو جب بھی کوئی گود میں لیتا ہے گال ہی دباتا رہتا ہے ، بیچارے رونے اور چیخنے کے علاوہ کچھ بھی نہیں کر سکتے ، لیکن بڑے ہوکر بڑے رومانٹک ہو جاتے ہیں ، بڑے اچھے گھر والے ثابت ہوتے ہیں ۔

5:- کھٹے میٹھے

یہ بچے بہت ہی شاطر اور چالاک ہوتے ہیں ، کھانے کا وقت ہو تو مہمانوں کے پاس چلے جاتے ہیں ، عید ہو تو مہمانوں کے ساتھ ساتھ ہی رہتے ہیں ، ان بچوں کی پانچوں گھی میں ہوتی ہیں ، یہ بڑے ہوکر بزنس مین بنتے ہیں

6:- شرمیلے

یہ بچے بہت ہی سادہ ہوتے ہیں ، ہر کسی کے پاس چلے جاتے ہیں ، ان کو کوئی کچھ بھی دے دے بالکل نہیں شرماتے، ایسے بچوں کو بہت نظر لگتی ہے، یہ بچے اچھے عاشق ثابت نہیں ہوتے، زرا سا دھمکاو تو اپنی محبوبہ کو باجی کہنے میں دیر نہیں لگاتے

No comments:

Post a Comment