Wednesday, March 05, 2014

بھیک مانگنے کے جدید طریقے

Post By : Humaira Salman.

آجکل بھیک مانگنا دراصل ایک پیشہ بن چکا ہے۔گدا گری ایک لعنت ہے مگر شاید گداگروں کو اْس لعنت میں ایک الگ ہی لذّت نظر آتی ہے تبھی وہ اس حصول کے لیے نت نئے طریقے نکال رہے ہیں۔
آجکل جدیدیت کا دور ہے اس لیے گداگری بھی بھیک مانگنی کے جدید حربے نکالنے میں کوشاں ہیں جیسے سر پر ٹانگ کو رکھنا، پہیوں سے خود کو باندھنا اور معذوری کا اظہار کرنا یہ لوگ ایک گینگ بنا کر سگنل پر کھڑے نظر آتے ہیں اور اب یہ اسے کاروبار کا درجہ دے چکے ہیں۔
ایک نیا طریقہ انکا یہ بھی ہے کہ زخم کو اْبھارنے کے لیے قیمے میں صمد بونڈ ملا کر کچھ عنصر سا تیار کرتے ہیں اور اپنی ٹانگ پر چپکالیتے ہیں اور وہ کچھ پیپ سمیت خون سا لگ رہا ہوتا ہے۔
ٓآیا کہ کوئی گہری چوٹ ہو۔ اْنکی ذہانت پر مجھے حیرت ہوئی کہ یہ کتنے زہین بھکاری ہیں جو کہ اپنی زہانت سے رحموکرم کے نام پر پیسے بٹور رہے ہیں اور اسکے نتیجے میں بیچارے مستحق اپنے حق سے محروم ہو رہے ہیں۔

No comments:

Post a Comment